Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سپریم کورٹ بل واپس کرنے پر وزیراعظم کی صدر مملکت پر تنقید – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سپریم کورٹ بل واپس کرنے پر وزیراعظم کی صدر مملکت پر تنقید

اسلام آباد: سپریم کورٹ بل واپس بھیجنے پر وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر مملکت عارف علوی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ میں پوسٹ شیئر کی جس میں لکھا کہ صدرمملکت کے عمل نے ثابت کردیا کہ وہ پی ٹی آئی کے کارکن کےطور پر کام کررہے ہیں۔

وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ عارف علوی عمران نیازی کے لیے آئینی ذمہ داریوں کو نظر انداز کررہے ہیں اور اس کے بعد سپریم کورٹ بل بھی واپس بھیج دینا افسوسناک بات ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ صدر عارف علوی کا پارلیمنٹ سے منظور شدہ سپریم کورٹ بل کو واپس کرنا انتہائی افسوس ناک ہے۔ اپنے طرز عمل سے انہوں نے پی ٹی آئی کے ایک کارکن کے طور پر کام کرتے ہوئے عہدہ صدارت کی توہین کی ہے۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ عارف علوی کے نزدیک آئین اور اپنے دفتر کے مطالبات سے زیادہ عمران نیازی اہمیت رکھتے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *