Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
لاہورمیں ڈاکوؤں نے پولیس کانسٹیبل کوہی لوٹ لیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

لاہورمیں ڈاکوؤں نے پولیس کانسٹیبل کوہی لوٹ لیا

لاہور: گجر پورہ کے علاقے میں ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل سوار پولیس کانسٹیبل سے موٹرسائیکل اور نقدی چھین لی۔

اس حوالے سے درج ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے پولیس کانسٹیبل اور اس کے دوست سے اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل اور نقدی چھینی۔ ایف آئی آر کے مطابق کانسٹیبل محمد جاوید اپنے دوست آفتاب کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جا رہا تھا۔

ایف آئی آر کے مطابق دو موٹرسائیکل سوار ڈاکوﺅں نے اسلحہ کے زور پر ایک لاکھ 17 ہزار مالیت کی نقدی، موٹرسائیکل اور موبائل فونز چھین لیے، تھانہ گجر پورہ پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *