Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
مقدمات کا فیصلہ قانون کے مطابق نہیں ہوگا تو عوام کا عدلیہ پر اعتماد نہیں رہے گا، جسٹس فائز عیسیٰ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

مقدمات کا فیصلہ قانون کے مطابق نہیں ہوگا تو عوام کا عدلیہ پر اعتماد نہیں رہے گا، جسٹس فائز عیسیٰ

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسی نے آرٹیکل 184/3 کے مقدمات کی کارروائیاں روکنے کا اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

جسٹس قاضی فائز نے یہ فیصلہ حافظ قرآن کو 20 اضافی نمبر دینے سے متعلق کیس میں جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے چار اپریل کو لارجر بینچ تشکیل دینے کے روسٹر پر دستخط کیے، میرے فیصلے پر6 رکنی بینچ کی تشکیل آئین اور قانون میں اجازت نہیں تھی۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے 29 مارچ کے حکم کو 6 رکنی بینچ کالعدم نہیں کرسکتا تھا، 6 ججز کا فیصلہ آئین کا متبادل نہیں ہوسکتا، چھ ججز جلد بازی میں جمع ہوئے، 6 رکنی بینچ نے چند منٹ میں ازخود نوٹس کارروائی کو ختم کردیا۔

فائز عیسیٰ نے فیصلے میں کہا ہے کہ مقدمات کا فیصلہ قانون کے مطابق نہیں ہوگا تو عوام کا عدلیہ پر اعتماد نہیں ہوگا، رجسٹرار سپریم کورٹ عشرت علی نے 6 رکنی بینچ کے روسٹر پر دستخط کرکے مس کنڈکٹ کیا۔

فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو واپس بلانے کے احکامات جاری کیے، رجسٹرار سپریم کورٹ نے میرے فیصلے سے متعلق سرکلر جاری کیا، رجسٹرار سپریم کور ٹ نے آرٹیکل 184/3کے فیصلے کو سرکلر سے انڈو کردیا، جب یہ اندازہ ہوا کہ رجسٹرار کا سرکلر غیر قانونی غیر آئینی ہے تو 6 رکنی لارجربینچ تشکیل دیاگیا اور چھ رکنی بینچ کے سربراہ نے میرے نوٹ کو مسترد کردیا۔

فائز عیسیٰ نے اپنے نوٹ میں کہا ہے کہ آمریت کی جھلک پر مبنی فیصلہ آئین کا متبادل نہیں ہوسکتا۔

جسٹس فائز عیسیٰ کا فیصلہ عدالت کی ویب سائٹ سے ہٹا دیا گیا

دریں اثنا جسٹس قاضی فائز عیسی کا چھ رکنی بینچ سے متعلق تفصیلی نوٹ عدالت کی ویب سائٹ سے ہٹا دیا گیا۔ جسٹس قاضی فائز عیسی کا نوٹ انگریزی اور اردو ترجمہ کے ساتھ ویب سائٹ پر جاری کیا گیا تھا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *