Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بعض افراد کے آئین سے انحراف کی وجہ سے ملک مشکلات سے دوچار ہے، آصف علی زرداری – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بعض افراد کے آئین سے انحراف کی وجہ سے ملک مشکلات سے دوچار ہے، آصف علی زرداری

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ کچھ افراد کے آئین سے انحراف کی وجہ سے ملک مشکل وقت کا سامنا کر رہا ہے۔
1973 کے آئین کی گولڈن جوبلی کے موقع پرانہوں نے کہا کہ آئین کے تحفظ کے لیے کسی بھی قُربانی سے گریز نہیں کریں گے، منتخب پارلیمان ہی عوام کی سب سے بڑی عدالت ہے، اس عوامی پارلیمنٹ (عدالت) کے سامنے سب کو سر تسلیم خم کرنا پڑے گا۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ وقت آگیا ہے سب آئین پر عمل کریں، قوم اور ملک کے مستقبل فیصلے کا اختیار پارلیمان کا ہے جس کو کرنے دیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *