Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سازش امریکا نے نہیں بلکہ پی ڈی ایم کے تمام لوگوں نے کی، عمران خان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سازش امریکا نے نہیں بلکہ پی ڈی ایم کے تمام لوگوں نے کی، عمران خان

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ سازش امریکا سے نہیں یہیں سے شروع ہوئی اور پی ڈی ایم کے تمام لوگ شامل تھے۔

ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے آخری سال معیشت اوپر گئی، پاکستان ان ممالک میں شامل تھا جس نے کورونا کا بہتر مقابلہ کیا، موجودہ حکومت کی ایک سالہ کارکردگی سب کے سامنے ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں مشکل وقت میں حکومت ملی، 2 سال کورونا میں لگ گئے، موجودہ حکومت کو تو بحران ملے ہی نہیں بحران تو ہمیں ملے تھے، کورونا کے بعد پوری دنیا میں مہنگائی آئی۔
عمران خان نے کہا کہ 17 برس میں پہلی مرتبہ گروتھ ریٹ ہمارے دور میں بہتر ہوئی، اب گروتھ ریٹ 6 سے 0.4 فیصد پر آگیا، ہمارے دور میں سب سے زیادہ پیسہ زراعت میں لگا، ہمارے دور میں مہنگائی 12 فیصد تھی اب 35 فیصد پر ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ آٹے کا 20 کلوکا تھیلا ہمارے دور میں 1200 اور اب 2800 روپے کا ہے۔ علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ جتنی آزادی ہمارے دور میں میڈیا کو تھی پاکستان کی تاریخ میں کبھی اتنی آزادی میڈیا کو نہیں ملی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *