Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
تنخواہوں کی عدم ادائیگی، پی آئی اے پروازیں معطل ہونیکا خدشہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

تنخواہوں کی عدم ادائیگی، پی آئی اے پروازیں معطل ہونیکا خدشہ

کراچی: ایف بی آر کی بقایا جات سے کٹوتی، پی آئی اے کپتانوں سمیت گروپ 5 سے 10 کے افسران کو تنخواہیں نہ مل سکیں۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے بقایا جات کی مد میں قومی ایئر لائن کے اکائونٹس سے ایک ارب 30کروڑروپے کی کٹوتی کی ہے،جس کی بنا پر پی آئی اے کے پے گروپ 5 سے 10 کے افسران سمیت پائلٹس کو مارچ کی تنخواہ تاحال نہ مل سکی، ماہ رمضان کے باوجود تنخواہ کی عدم ادائیگی پر پائلٹس نے پروازیں آپریٹ نہ کرنے پر غور شروع کردیا۔

ذرائع کے مطابق پائلٹس اورافسران کو تنخواہوں کی ادائیگی مکنہ طورپراگلے ہفتے کے آخرمیں کی جائے گی۔
واضح رہے کہ پے گروپ ایک سے4کے ملازمین کو بھی تنخواہ کی ادائیگی گزشتہ روز کی گئی، کلیکشن پر ٹیکس کی مد میں 1ارب 70 کروڑ روپے کے واجبات کے مذید 40کروڑ روپے پی آئی اے انتظامیہ پیر کو ادا کرے گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *