Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
چیف جسٹس کا نام چومنے والے اب ان کے مخالف ہوگئے ہیں، پرویزالہی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

چیف جسٹس کا نام چومنے والے اب ان کے مخالف ہوگئے ہیں، پرویزالہی

لاہور: چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے فیصلے کے بعد چیف جسٹس عمرعطابندیال کا نام چومنے والے اب ان کے مخالف ہوگئے ہیں۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب اورمرکزی صدرپاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے دیا تھا تواس وقت ساری پی ڈی ایم ان کے احترام میں کھڑی ہوتی تھی اوران کے نام کو چومتی تھی۔

اب جب انہوں نے آئین کے مطابق پنجاب میں الیکشن کا اعلان کیا ہے تو سب مخالفت پر اتر آئے ہیں۔

چوہدری پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ شہباز شریف نے چیف جسٹس کے خلاف بولنے کے لیے ذاتی ملازمین کو آگے لگا رکھا ہے۔ جو ان پر احسان کرتا ہے یہ اسی کو بدنام کرنے کی کوشش کرتے ہیں.

انہوں نے استفسار کیا کہ پنجاب کے الیکشن کی تاریخ دینے سے ن لیگ کے پیٹ میں تکلیف کیوں ہو رہی ہے۔

چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ نااہل حکمرانوں کی غلطیوں کا خمیازہ پاکستانی قوم کو اُٹھانا پڑ رہا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *