Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اے این ایف اور ایف سی نے 4520 کلوگرام منشیات پکڑ لی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اے این ایف اور ایف سی نے 4520 کلوگرام منشیات پکڑ لی

کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس اور فرنٹیئر کور بلوچستان نے دورافتادہ علاقے ماشکیل میں مشترکہ کارروائی کے دوران 4520 کلوگرام منشیات قبضے میں لے لی۔

ترجمان کے مطابق اے این ایف کے شعبہ انٹیلیجنس نے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف مشترکہ آپریشن کے دوران کوئٹہ سے 530 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع دشوار گزار پہاڑوں میں واقع گوریندر نالہ نامی خفیہ مقام پرذخیرہ کی گئی منشیات کی بھاری کھیپ تحویل میں لے لی۔

820 کلوگرام افیون کو مذکورہ علاقے سے تحویل میں لینے کے بعد منتقل کردیا گیا، مجموعی طور پرقبضے میں لی جانے والی 3700 کلوگرام منشیات دشوارگزار علاقے سے منتقل کرنے میں حائل مشکلات اور محکمہ کے پاس مطلوبہ وسائل کی عدم موجودگی کے باعث موقع پر نذرآتش کر دی گئی۔

دوران کارروائی منشیات کے ذخیرہ کی حفاظت پر مامور ملزمان اے این ایف اور ایف سی کے ساتھ تقریباً آدھا گھنٹہ فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں پسپائی کے بعد پہاڑی علاقے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، ملزمان کیخلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *