Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
مریم کی لاہور، نواز شریف کی لندن سے عمرہ کیلیے روانگی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

مریم کی لاہور، نواز شریف کی لندن سے عمرہ کیلیے روانگی

لاہور: مریم نوازآج لاہورسے عمرے کی ادائیگی کے لیے روانہ ہوں گی جبکہ نواز شریف لندن سے سعودی عرب پہنچیں گے۔

شریف خاندان کے ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن ) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شوہر کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر، بیٹے جنید صفدر، بیٹیوں مہرالنساء اور ماہ نور صفدر اور کچھ ملازمین کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کے لئے آج سعودی عرب روانہ ہوں گی۔

مریم نواز غیرملکی ایئرلائن کے ذریعے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے جدہ کے لئے روانہ ہوں گی۔ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف لندن سے سعودی عرب پہنچیں گے۔
خاندانی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مریم نواز اور نواز شریف سعودی عرب میں شاہی خاندان کے خصوصی مہمان ہوں گے۔ نواز شریف اور مریم نواز سعودی شاہی قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ نواز شریف اور مریم نواز رمضان المبارک کا آخری عشرہ مکہ المکرمہ اور مدینہ المنورہ میں گزاریں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *