Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
زنا بالجبر ترمیمی بل کیخلاف جے یو آئی کا سینیٹ سے واک آؤٹ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

زنا بالجبر ترمیمی بل کیخلاف جے یو آئی کا سینیٹ سے واک آؤٹ

اسلام آباد: زنا بالجبر ایکٹ 2021 میں مزید ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش کردیا گیا جس کیخلاف جے یو آئی نے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔

چئیرمین صادق سنجرانی کی زیر سینیٹ کا اجلاس ہوا۔

بلوچستان عوامی پارٹی کی سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے زناء بالجبر (تفتیش اور سماعت) ایکٹ 2021 میں مزید ترمیم کا بل ایوان میں پیش کردیا۔
انہوں نے کہا کہ اس بل کو درہم برہم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، ہمارے معاشرے میں زناء بالجبر کی متاثرہ پر بھی تنقید کی جاتی ہے اور بلیک میل کیا جاتا ہے۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بل پرویزمشرف کے دور میں متعارف ہوا جس کی ہم نے مخالفت کی تھی، زنا کے خلاف قانون سازی میں بالجبر کے ساتھ بالرضاء کو بھی شامل کیا جائے،

وزیر مملکت شہادت اعوان نے کہا کہ ہمارے ہاں زنا بالجبر اور زنا الرضا کے قانون موجود ہیں، میری استدعا ہے کہ اس بل کو نظرثانی کی جائے۔

چئیرمین سینیٹ نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا۔

زنا بالجبر تفتیش اور سماعت کے ترمیمی بل کے خلاف جمعیت علمائے اسلام کے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری اور سینیٹر مولانا فیض محمد نے سینیٹ سے واک آؤٹ کیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *