Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکستانی کوہ پیما اسد میمن ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے نیپال پہنچ گئے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکستانی کوہ پیما اسد میمن ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے نیپال پہنچ گئے

کراچی: نوجوان پاکستانی کوہ پیما اسد میمن دنیا کی بلندترین پہاڑی چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کے لیے نیپال پہنچ گئے۔

اسد میمن دنیا کی سات بڑی چوٹیوں میں سے چارکو سر کرنے کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں،

نجی یونیورسٹی کے طالب علم اسدعلی میمن سطح سمندر سے 8 ہزار 8 سو 49 میٹر بلند چوٹی کو سرکرنے کے لیے جانے والی 15 رکنی ٹیم میں شامل واحد پاکستانی کوہ پیما ہیں۔
کامیابی کی صورت میں نیپال کے سلسلہ کوہ، ہمالیہ میں ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنےو الے وہ آٹھویں پاکستانی ہوں گے۔

واضح رہے کہ دنیا کی بلند ترین چوٹی کو سر کرنے کی کوشش میں اب تک چار سو سے زائد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *