Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا

کراچی: بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ کے باعث پیر کو بھی ڈالر کی پرواز جاری رہی جس سے ڈالر کا انٹربینک ریٹ 287 روپے سے تجاوز کرگیا جبکہ اوپن ریٹ 293 روپے کی سطح پر آگیا۔

انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے ابتدا میں ایک موقع پر 24 پیسے کی کمی بھی واقع ہوئی لیکن ترسیلات زر 27 فیصد کے اضافے سے 7 ماہ کی بلند سطح پر پہنچنے جیسی مثبت خبر کے باوجود ڈالر ایک بار پھر بے قابو ہوگیا اور اسکی اڑان شروع ہوئی۔

انٹربینک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 2.44 روپے کے اضافے سے 287.08 روپے کی سطح پر بند ہوئی اور اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر 1.50 روپے کے اضافے سے 293 روپے کی سطح پر بند ہوا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ داخلی سطح پر سیاسی انتشار معاشی سرگرمیوں کو متاثر اور اعتماد متزلزل کرنے کا باعث بن رہی ہے جس روپیہ پر دباؤ بڑھ گیا ہے، دوست ممالک میں چین و سعودی عرب کے علاوہ قطر اور متحدہ عرب امارات سمیت ودیگر عالمی مالیاتی اداروں کی سپورٹ سے جون 2023 کے اختتام تک ذرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 10ارب ڈالر تک پہنچنے کی امید بھی ہے لیکن آئی ایم ایف معاہدہ عالمی و مقامی سطح پر اعتماد وساکھ کی بحالی کے لیے ضروری ہوگیا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *