Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کراچی اور لاہور کے درمیان چلنے والی شالیمار ایکسپریس کوبحال کرنے کا فیصلہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کراچی اور لاہور کے درمیان چلنے والی شالیمار ایکسپریس کوبحال کرنے کا فیصلہ

لاہور: ٹرین میں سفر کرنے والوں کے لیے اچھی خبر، شالیمار ایکسپریس یکم مئی سے دوبارہ رواں ہوجائے گی، وزارت ریلوے نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

وزارت ریلوے نے شالیمار ایکسپریس کو8 ماہ کے تعطل کے بعد یکم مئی سے دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ فیصلے کے اطلاق کا باقاعدہ نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

جے ٹی او غلام عباس کے دستخطوں سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شالیمار ایکسپریس صبح چھ بجے کراچی کینٹ سے چلے گی اور حیدرآباد، ٹنڈو آدم، نواب شاہ،روہڑی، رحیم یار خان، خان پور، بہاولپور، ملتان کینٹ، خانیوال، ساہیوال، یوسف والا اور رائیونڈ سے ہوتی ہوئی رات گیارہ بج کر پنتالیس منٹ پر لاہور پہنچے گی۔
قبل ازیں شالیمار ایکسپریس کراچی، حیدر آباد، نواب شاہ، روہڑی، رحیم یار خان، بہاولپور، ملتان براستہ ٹوبہ ٹیک سنگھ ، فیصل آباد اورلاہور چلا کرتی تھی۔

شالیمار ایکسپریس کو دوبارہ چلانے کا فیصلہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی سربراہی میں8 اپریل کو لاہور ہیڈکوارٹر میں ہونے والے اجلاس کے دوران کیا گیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *