Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ای سی سی کا اجلاس، حج انتظامات کیلیے 16 کروڑ 30 لاکھ ڈالر منظور – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ای سی سی کا اجلاس، حج انتظامات کیلیے 16 کروڑ 30 لاکھ ڈالر منظور

اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)نے رواں سال کے حج انتظامات کیلیے 16 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی منظوری دے دی۔

ای سی سی کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا، وزارت خزانہ نے بتایا کہ اس سال حج کیلیے درخواست دینے والے تمام افراد حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

وزارت نے حج پالیسی 2023، ریگولر حج اسکیم کے تحت موصول ہونے والی درخواستوں کی تعداد، ریگولر اور اسپانسر شپ حج اسکیموں کے تحت غیر استعمال شدہ کوٹہ اور مالی ضروریات کی تفصیلات پیش کیں۔
ای سی سی نے بحث کے بعد حج اسکیم-2023 کے انتظامات وطریقہ کار کی منظوری دیدی اور فیصلہ کیا کہ باقاعدہ حج اسکیم کے تحت موصول ہونے والی 72 ہزار 869 درخواست گزاروں کی تمام درخواستوں کو بغیر ووٹنگ کے کامیاب قرار دیا جائے گا۔

ای سی سی نے حج کے لیے 163 ملین ڈالر کی اضافی مالیاتی ضرورت کی بھی منظوری دی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *