Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
حکومت معیشت بحالی کا پلان پیش کرے، صدر ایف پی سی سی آئی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

حکومت معیشت بحالی کا پلان پیش کرے، صدر ایف پی سی سی آئی

کراچی: تاجروں کے وفاق ایف پی سی سی آئی نے حکومت سے آئی ایم ایف معاہدے میں تاخیر کی وجوہات منظر عام پر لانے اور معیشت کی بحالی کے لیے پلان مانگ لیا ہے۔

ایف پی سی سی آئی کے صدر عرفان اقبال شیخ نے اپنے ایک بیان میں سوال اٹھایا ہے کہ وہ کون سے عوامل یا رکاوٹیں ہیں، جو آئی ایم ایف کے پروگرام میں تاریخ میں سب سے زیادہ تاخیر اور رکاوٹ کا باعث بن رہی ہیں اور حکومت اس کے بارے میں کیا کر رہی ہے۔

عرفان شیخ نے کہا کہ معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے آئی ایم ایف پروگرام کے دوبارہ شروع ہونے کے بعد کیا اقدامات کیے جائیں گے اور حکومت ان اقدامات پر کاروباری برادری کو کیسے اور کب اعتماد میں لینے کا ارادہ رکھتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان میں نجی شعبہ شدید پریشانی کا شکار ہے اور21 فیصد پالیسی ریٹ کی وجہ سے اس کی معیشت میں سرمایہ کاری ختم ہو کر رہ گئی ہے، ساتھ ہی ساتھ روپے کی قدر میں اتار چڑھاؤ، مشاورت کے بغیر اقتصادی پالیسی سازی، تاریخی سیلاب اور اس کی تباہ کاریاں، بجلی اور گیس کے نرخوں میں بڑے پیمانے پر اضافے کے متعدد راؤنڈز نے حالات کو ناقابل برداشت بنا دیاہے۔

صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ تاجروں کا حکومتی پالیسیوں پر سے اعتماد مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے اور اب تک آئی ایم ایف کے پروگرام کو بحال نہ کروا سکنے کی وجہ سے تمام معاشی سرگرمیاں ٹھپ ہو کر رہ گئی ہیں۔ ہم نے پاکستان کی تاریخ میں کاروبار کرنے میں اتنی مشکلات کبھی نہیں دیکھیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *