Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
عرفی جاوید نے رنبیر کپور کے متعلق توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے کی تردید کردی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

عرفی جاوید نے رنبیر کپور کے متعلق توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے کی تردید کردی

ممبئی: بالی وڈ کی ٹی وی فنکارہ اور ماڈل عرفی جاوید نے نامور اداکار رنبیر کپور کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے کی سختی سے تردید کردی ہے۔

بھارتی میڈیا میں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ عرفی جاوید نے رنبیر کپور کو اپنے متعلق بیان پر سوشل میڈیا میں سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے خلاف توہین آمیز الفاظ منھ سے نکالے ہیں۔

عرفی جاوید نے اب سامنے آکر وضاحت کی ہے اور بھارتی میڈیا کو بتایا کہ رنبیر کپور کے متعلق انہوں نے کوئی غلط زبان استعمال نہیں کی ہے اور یہ خبریں بے بنیاد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میرے دل میں بطور اداکار رنبیر کپور کیلئے بہت زیادہ احترام ہے اور میں ان کے خلاف یا انڈسٹری میں کسی کے خلاف بھی ایسی زبان استعمال نہیں کروں گی۔

عرفی جاوید نے نیوز اداروں پر زور دیا کہ وہ ان سے متعلق کسی بھی خبر کو لگانے سے قبل اس کی تصدیق کرلیا کریں۔

واضح رہے کہ اداکارہ کو اپنے نیم برہنہ اور غیر روایتی فیشن سینس کی وجہ سے اکثر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور وہ ٹی وی پروگرام ’بڑے بھیا کی دلہن‘ اور ’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *