Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکستان میں سال 2023 میں مہنگائی کی شرح 27 فیصد سے زیادہ رہے گی، آئی ایم ایف آؤٹ لک – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکستان میں سال 2023 میں مہنگائی کی شرح 27 فیصد سے زیادہ رہے گی، آئی ایم ایف آؤٹ لک

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے لیے مالی سال 2023-2024ء آؤٹ لک جاری کردیا جس میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال کے اختتام تک مہنگائی کی شرح 27.1 فیصد رہے گی۔

آئی ایف ایف کی جانب سے جاری عالمی آؤٹ لک میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ مالی سال میں دنیا بھر میں مہنگائی کی شرح بڑھے گی جبکہ پیداوار کم رہے گی۔ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے شرح سود میں اضافہ ناگزیر ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کی مالی سال 23 میں شرح نمو 0.5 فیصد بڑھے گی جبکہ آئندہ سال 2024ء میں یہ بڑھ کر 3.5 فیصد تک پہنچ جائے گی۔

آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مالی سال 23 میں افراط زر تقریباً 27.1 فیصد رہے گا اور مالی سال 24 میں مہنگائی کی شرح کم ہوکر تقریباً 21.9 فیصد پر پہنچ جائے گی، اسی طرح مالی سال 23 میں پاکستان کا مالیاتی خسارہ 6.8 فیصد رہے گا جبکہ آئندہ سال یہ بڑھ کر 8.3 فیصد پر پہنچ جائے گا۔

عالمی مالیاتی فنڈز کی آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق پاکستان کا مالی سال 23 میں سی اے ڈی 2.3 فیصد ہو گا جبکہ مالی سال 24 میں سی اے ڈی 2.4 فیصد ہو جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق مالی سال 23 میں جی ڈی پی کا حجم 85.4 ٹریلین روپے ہو گا جو اگلے سال بڑھ کر 108.4 ٹریلین روپے تک پہنچ جائے گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *