Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اضافی ٹیکسوں کی وجہ سے ملکی صنعتیں تباہ ہورہی ہیں، چیف جسٹس – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اضافی ٹیکسوں کی وجہ سے ملکی صنعتیں تباہ ہورہی ہیں، چیف جسٹس

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ ملکی صنعتیں اضافی ٹیکسوں کی وجہ سے تباہ ہو رہی ہیں۔

سندھ سیلز ٹیکس 2011ء کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواستوں کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ صنعتوں پر اضافی ٹیکسز کے نفاذ کے معاملے کو بھی دیکھنے کی ضرورت ہے۔ ملک کی صنعتیں اضافی ٹیکسز کی وجہ سے تباہ ہو رہی ہیں۔

سندھ ریونیو بورڈ کی درخواست پر کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کی۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کو مزید سماعت کے لیے جون کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردیا۔
واضح رہے کہ سندھ حکومت نے 2011ء سے سروسز پر سندھ سیلز ٹیکس عائد کیا تھا جس پر نجی کمپنیوں نے سروسز پر سندھ سیلز ٹیکس کے نفاذ کو چیلنج کر رکھا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *