اسلام آباد: عدت میں نکاح کے کیس میں بشریٰ بی بی اور عمران خان کے نکاح خواں مفتی سعید نے عدالت میں بیان قلمبند کرادیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف عدت میں نکاح کے کیس کی سماعت ہوئی۔ سینئر سول جج نصر من اللہ بلوچ نے درخواست گزار محمد حنیف کی جلد سماعت کی درخواست منظور کرلی۔
عمران خان اور بشری بی بی کے نکاح خواں مفتی سعید کچہری پہنچے اور عدالت کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرادیا۔

Leave a Reply