Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
تنویر الیاس کے بعد اب شہباز شریف کے نااہل ہونے کی باری ہے، پرویز الہیٰ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

تنویر الیاس کے بعد اب شہباز شریف کے نااہل ہونے کی باری ہے، پرویز الہیٰ

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ سردار تنویر الیاس کے بعد اب شہباز شریف کے نااہل ہونے کی باری ہے۔

پی ٹی آئی اور دیگر سیاسی رہنماؤں سے گفتگو میں پرویز الہیٰ نے کہا کہ توہین عدالت کا مجرم کسی صورت بھی معافی کا مستحق نہیں ہے، شہباز شریف نے توہین عدالت کے ساتھ سپریم کورٹ کی حکم عدولی بھی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سردار الیاس تنولی کو توہین عدالت پر عہدے سے ہٹا کر نااہل قرار دیا گیا اور اب شہباز شریف کی بھی باری ہے۔ پرویز الہیٰ نے کہا کہ الیکشن کے معاملے پر شہباز شریف نااہل جبکہ نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سیکیورٹی اقدامات نہ کرنے پر جیل جاسکتے ہیں۔
چوہدری پرویز الہیٰ نے ملک کی معاشی صورت حال پر کہا کہ اسحاق ڈار ملک ڈیفالٹ کرنے کے مشن پر آئے ہیں، یہی وجہ ہے کہ روز بہ روز پاکستان کی معاشی حالت ابتر ہوتی جارہی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *