مظفر آباد: سپریم کورٹ آزاد کشمیر نے سردار تنویر الیاس کی نااہلی کیخلاف اپیل خارج کر دی۔
سپریم کورٹ میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی نااہلی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔
درخواست میں کہا گیا کہ ضابطے کے طریقہ کار پر عمل کئے بغیر الیکشن کمشن کے پاس اختیار نہیں کہ وہ وزیراعظم کو نااہل کرے، آئین میں لکھا ہوا ہے کسی شخص کو اس وقت تک ڈس کوالیفائی نہیں کر سکتے جب تک کسی جرم میں دوسال یا اس سے زائد سزا نہ ہو، تنویر الیا س کو تابرخاست عدالت سزا ہوئی جبکہ توہین عدالت میں زیادہ سے زیادہ سزا بھی چھ ماہ قید ہے، وہ آزاد کشمیر کے قوانین کے تحت ڈس کوالیفائی نہیں ہو سکتے، ان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹی فیکشن غیر آئینی ہے۔

Leave a Reply