Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باوجود سونے کی مقامی قیمتوں میں کمی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باوجود سونے کی مقامی قیمتوں میں کمی

کراچی: بین الاقومی مارکیٹ میں قیمت میں اضافے کے باوجود مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی آگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بدھ کو فی اونس سونے کی قیمت 8 ڈالر کے اضافے سے 2009 ڈالر کی سطح پر آنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 300 روپے اور 257 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 218000 روپے اور اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 186900 روپے کی سطح پر آگئی۔
فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2520 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2160.50 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *