Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
لاہور ائرپورٹ پر سی اے اے اور ایف آئی اے میں لڑائی مار کٹائی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

لاہور ائرپورٹ پر سی اے اے اور ایف آئی اے میں لڑائی مار کٹائی

لاہور: علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر گزشتہ روز سول ایوی ایشن اور ایف آئی اے کے درمیان لڑائی مار کٹائی کے بعد ایف آئی اے حکام نے سول ایوی ایشن ملازمین پر مقدمہ درج کرادیا۔

لاہور ائیر پورٹ پر حالات کشیدہ ہوگئے ۔ مقدمہ درج کرانے کے خلاف لاہور ایئر پورٹ پر سول ایوی ایشن ملازمین نے ایف آئی اے کے خلاف احتجاج اور نعرے بازی کی۔

صورتحال کے باعث ائر پورٹ پر فضائی آپریشن میں تعطل پیدا ہو گیا۔ ائر پورٹ کے کنکورس ہال اور چیک ان ایریا میں مسافروں کا شدید رش لگ گیا اور بدنظمی پیدا ہوگئی۔ جس پر مسافروں نے سول ایوی ایشن حکام کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

مسافروں کا کہنا تھا کہ فضائی آپریشن رواں رکھنے کی ذمہ دار سول ایوی ایشن نے خود ہی فضائی آپریشن میں رکاوٹ پیدا کی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *