Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
مبینہ فراڈ کیس میں گرفتاری کے باوجود تفتیش مکمل نہ ہونے پر جسٹس فائز عیسیٰ کے سخت ریمارکس – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

مبینہ فراڈ کیس میں گرفتاری کے باوجود تفتیش مکمل نہ ہونے پر جسٹس فائز عیسیٰ کے سخت ریمارکس

اسلام آباد: جسٹس قاضی فائز عیسیٰ مبینہ فراڈ کیس میں تفتیش مکمل نہ ہونے پر تفتیشی افسر پر برہم ہوئے اور سخت ریمارکس دے دیے۔

سپریم کورٹ میں مبینہ فراڈ کیس کی سماعت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کی، معزز جج نے تفتیشی افسر سے رپورٹ طلب کی تو اُس نے تفتیش مکمل نہ ہونے کا بیان دیا۔

سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے تفتیشی افسر سے پوچھا کہ تحقیقات مکمل نہیں ہوئیں تو عدالت کیوں آئے ہیں؟ پانچ ماہ سے ایک شخص جیل میں ہے تو اب تک انکوائری کیوں مکمل نہیں کی جاسکی۔
انہوں نے ریمارکس دیے کہ آپ کو تنخواہ عوام کے پیسوں سے ادا کی جارہی ہے لہذا اپنے کام پر دھیان دیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *