اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن نے جسٹس مسرت ہلالی کو چیف جسٹس بنانے کی سفارش کر دی۔
رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن اجلاس ہوا جس میں پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کیلئے جسٹس مسرت ہلالی کے نام پر غور کیا گیا ہے۔
اجلاس میں جوڈیشل کمیشن کے تمام ممبران نے جسٹس مسرت ہلالی کے پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بننے کی سفارش کی۔ جوڈیشل کمیشن کی سفارش حتمی منظوری کیلئے پارلیمنٹ کو بھجوا دی گئی۔
واضح رہے کہ جسٹس مسرت ہلالی اس وقت پشاور ہائیکورٹ میں بطور قائمقام چیف جسٹس فرائض سرانجام دے رہی ہیں اور سینئیر ترین جج ہیں۔

Leave a Reply