Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وزیر قانون نے لارجر بینچ کو سلیکٹو بینچ قرار دے دیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وزیر قانون نے لارجر بینچ کو سلیکٹو بینچ قرار دے دیا

حکمران جماعتوں کے رہنماوٴں نے کہا ہے کہ پارلیمان کو قانون سازی سے روکنے کا اختیار کسی کو نہیں دیا جاسکتا، سپریم کورٹ کے آٹھ رکنی بینچ کو مسترد کرتے ہیں۔

اسلام آباد میں حکمران جماعتوں کے رہنماوٴں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بل ابھی بنا نہیں اور 8 رکنی بنچ بنا دیا گیا، تمام جماعتوں نے مطالبہ کیا کہ فل کورٹ بنایا جائے، عجلت میں درخواست دائر ہوئی اور بنچ بنادیا گیا۔

اس موقع پر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ یہ پارلیمنٹ کے قانون سازی کے اختیار میں اداروں کی مداخلت ہے، کیا وجہ ہے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے ججز کو بنچ میں موقع نہیں دیا گیا؟

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ عوام کے حق پر سمجھوتا نہیں ہونے دیں گے، کسی کو اختیار نہیں دیا جاسکتا کہ پارلیمان کو قانون سازی سے روکا جائے۔

وزیر قانون نے کہا کہ سلیکٹو بنچ میں سینیارٹی کے تمام اصولوں کو نظر انداز کردیا گیا اور پک اینڈ چوز کے ذریعے 8 رکنی بنچ بنایا گیا، ادارے میں تقسیم کا تاثر کھل کر سامنے آگیا ہے۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ قانون بن جائے تو عدالت اس کا جائزہ لے سکتی ہے، عدالتی اصلاحات بل پر کیس کا نہ وقت درست ہے نہ کیس چلایا جاسکتا ہے۔

اس موقع پر اتحادی حکومت میں شامل پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ بل ابھی پارلیمنٹ کے پاس ہے اور سپریم کورٹ نے ٹیک اپ کرلیا۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ کیا آپ پارلیمنٹ کو اپنے اختیار سے روکنا چاہتے ہیں، ہم ساری جماعتوں نے پارلیمنٹ کے اختیار کے لیے جدوجہد کی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *