Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
حکومت کا الیکٹرک موٹرسائیکل اوررکشہ کیلیے قرض فراہم کرنے کا فیصلہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

حکومت کا الیکٹرک موٹرسائیکل اوررکشہ کیلیے قرض فراہم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے الیکٹرک بائیک اور الیکٹرک رکشہ کے لیے وزارت صنعت و پیداوار کو فنانسگ فیسلٹی فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم یوتھ بزنس اور زرعی لون ا سکیم کے تحت ای بائیکس اور رکشہ کیلیے قرض دیا جائے گا۔

وزارت خزانہ کے مطابق قرضہ صفر شرح سود پر تین سال کیلیے دیا جائے گا، ٹیئر ون کیٹگری کیلئے 5 لاکھ روپے تک کا قرضہ دیا جائے گا۔ اس کے لیےوزارت صنعت و پیداوار کو فنانسگ فسیلٹی فراہم کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس میں وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کو رواں مالی سال کیلیے 26کروڑ دس لاکھ روپے کی ٹیکنیکل سپلمنٹری گرانٹ کی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس میں افغانستان اور افغانستان کے راستے وسط ایشیائی ممالک تک زمینی راستے سے تجارت کیلیے انگور اڈہ کو مجاز لینڈ روٹ اسٹیشن قرار دینے کی بھی منظوری دی گئی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وزارت قومی صحت کیلیے 14 کروڑ 25 لاکھ روپے کی گرانٹ منظور کی گئی ہے۔

اجلاس میں ای سی سی کو این اے پی ایچ ڈی اے کی کارکردگی کے بارے میں بھی بریفنگ بھی دی گئی۔

اجلاس میں نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن کیلیے سارک ڈیولپمنٹ فنڈ کی جانب سے اعلان کردہ ایک ملین ڈالر کے عوض روپے میں منظور کردہ بجٹ کے مطابق ٹیکنیکل سپلمنٹری گرانٹ کی فراہمی بھی منظور کی گئی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *