اسلام آباد / اسلام آباد: قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ کے لارجر بینچ کے خلاف قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی جس میں بینچ کو تحلیل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کے رکن آغا رفیع اللہ نے سپریم کورٹ کے خلاف قرارداد پیش کی جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان عدالتی اصلاحات سے متعلق قانون سازی کے خلاف 8 رکن بنچ کو مسترد کرتا ہے، سپریم کورٹ بنچ میں دو سنیئر ججز کو شامل نہیں کیا گیا۔

Leave a Reply