Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
شہری کے زخمی ہونے پر کے الیکٹرک کو 92 لاکھ ہرجانہ ادا کرنے کا حکم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

شہری کے زخمی ہونے پر کے الیکٹرک کو 92 لاکھ ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

کراچی: عدالت نے شہری کے زخمی ہونے پر کے الیکٹرک کو متاثرہ شہری کو 92 لاکھ روپے ہرجانے کا حکم دے دیا۔

کراچی سٹی کورٹ میں سینئر سول جج رزاق حسین کے روبرو کے الیکٹرک کی پی ایم ٹی گرنے سے شہری عاصم امام کے زخمی ہونے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈوکیٹ نے موقف اپنایا کہ اورنگی ٹاؤن صادق آباد میں 15 نومبر 2018 کو پی ایم ٹی گرنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ پی ایم ٹی کے الیکٹرک کی غفلت کے باعث گری، جس کی وجہ سے ان کے موکل عاصم امام بری طرح زخمی ہوئے اور آج تک ان کے کئی اعضا ناکارہ ہیں۔

عثمان فاروق ایڈوکیٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ کے الیکٹرک پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے اور اسے متاثرہ شہری کو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے غفلت برتنے پر کے الیکٹرک کے خلاف بڑا حکم جاری کرتے ہوئے متاثرہ شہری عاصم امام کو 92 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ کے الیکٹرک 30 دن میں ہرجانے کی رقم ادا کرے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *