Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ڈالر کی قدر میں مسلسل دوسرے روز کمی، روپیہ تگڑا ہونے لگا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ڈالر کی قدر میں مسلسل دوسرے روز کمی، روپیہ تگڑا ہونے لگا

کراچی: ڈالر کے مقابلے میں روپیہ بتدریج تگڑا ہونے لگا، انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں جمعرات کو بھی ڈالر ریورس گئیر میں رہا۔

جمعرات کو کاروباری دورانیے کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر 2.29 روپے کی کمی سے 284.33 روپے کی سطح پر بھی آگئی تھی تاہم دورانیے کے وسط میں ڈیمانڈ کے باعث کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 1.72 روپے کی کمی سے 284.90 روپے کی سطح پر بند ہوئے، اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 2 روپے کی کمی سے 292 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے قبل ازیں معاہدے کے لیے دوست ممالک سے 6 تا 7 ارب ڈالر کی مالیاتی ضمانت کی شرط عائد کی تھی جس میں اب نرمی کردی گئی ہے اور اب 3 ارب ڈالر کی تحریری مالیاتی ضمانت پر بھی قرض پروگرام کی بحالی کا عندیہ دیا گیا ہے جس سے قرض پروگرام بحال ہونے کی امید پیدا ہوگئی ہے۔

ماہرین کا کہنا کہ درآمدات کے لیے بھی ڈالر کی طلب انتہائی محدود ہے جبکہ اسٹیٹ بینک کے سخت اقدامات کے بعد ایکسپورٹرز بھی اپنی زرمبادلہ میں برآمدی ترسیلات بھنانے لگ گئے ہیں جو مارکیٹ میں رسد میں اضافے کا باعث بن گیا ہے جبکہ سمندرپار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ماہ رمضان المبارک کے دوران ترسیلات زر کی آمد بڑھنے سے سپلائی میں بہتری کے باعث بھی ڈالر کی قدر میں کمی آئی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *