Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
طیبہ گل ہراسگی کیس میں عمران خان اور جاوید اقبال دوبارہ طلبی کا نوٹس – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

طیبہ گل ہراسگی کیس میں عمران خان اور جاوید اقبال دوبارہ طلبی کا نوٹس

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے طیبہ گل ہراسگی کیس کی تفتیش کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور نیب کے سابق سربراہ جسٹس (ر) جاوید اقبال کو دوبارہ طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق طیبہ گل کیس انکوائری کیلیے عمران خان ، اعظم خان اور جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو دوبارہ نوٹس جاری کیا گیا ہے اور انہیں دوبارہ موقع فراہم کرتے ہوئے 14 اپریل کو انکوائری افسر کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تفتیشی افسر نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور تمام مقامات سے ثبوت و شواہد جمع کیے جہاں طیبہ گل کو حبس بے جا میں رکھا گیا تھا۔

احتساب عدالت ون لاہور کے جج راؤ عبدالجبار نے انکوائری افسران کو 18 اپریل کو طلب کرلیا جبکہ احتساب عدالت ون لاہور نے آئی جی پنجاب اور آئی جی اسلام آباد کو انکوائری افسر مقرر کیا ہوا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *