Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
یوٹیلٹی اسٹورز پر کھجور اور بیسن کی قیمتوں میں کمی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

یوٹیلٹی اسٹورز پر کھجور اور بیسن کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد: یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے کہا ہے کہ عوام کی سہولت کیلیے کجھور اور بیسن کی قیمتوں میں شاندار کمی کر دی ہے۔

ترجمان یوٹیلٹی اسٹورز کے مطابق ملک بھر کے تمام یوٹیلٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکیج کے تحت 19 بنیادی اشیا پر خصوصی سبسڈی فراہم کی جارہی ہے۔

تمام یوٹیلٹی اسٹورز پر سبسڈائزڈ اشیاء کی وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ بنیادی اشیا کے علاوہ دیگر اشیا بھی عام مارکیٹ کی نسبت نہایت رعایتی نرخوں پر فراہم کی جا رہی ہیں۔

کارپوریشن نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلیے بیسن اور کجھور کی قیمتوں میں مزید کمی کردی ہے۔ اب بیسن 15 روپے فی کلو کمی کے ساتھ 225 روپے میں دستیاب ہوگا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *