Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
’مجھے آپ پر فخر ہے‘، پریانکا چوپڑا کی شرمین عبید چنائے کو مبارکباد – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

’مجھے آپ پر فخر ہے‘، پریانکا چوپڑا کی شرمین عبید چنائے کو مبارکباد

ممبئی: بالی وڈ اور ہالی وڈ کی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے آسکر انعام یافتہ پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے کو ’اسٹار وارز‘ کی فلمیں ملنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

جیسے ہی اداکارہ کو علم ہوا کہ شرمین عبید ہالی وڈ کی فلموں کو ڈائریکٹ کریں گی تو انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری میں اس خبر پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

پریانکا چوپڑا نے لکھا کہ شرمین عبید چنائے پہلی غیر انگریز اور پہلی خاتون فلمساز ہیں جو ’اسٹار وارز‘ کی فلموں کو ڈائریکٹ کریں گی۔

انہوں نے مزید لکھا کہ شرمین عبید ایک جنوبی ایشیائی فلمساز ہیں اور یہ ایک تاریخی لمحہ ہے۔

اداکارہ نے شرمین عبید کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ میری دوست مجھے آپ پر فخر ہے اور میرے دعا ہے کہ قوت آپ کے ساتھ ہو۔

واضح رہے کہ صرف پریانکا چوپڑا ہی نہیں بلکہ پاکستانی شوبز ستاروں مہوش حیات، ماہرہ خان، وجاہت رؤف، عدنان ملک اور دیگر نے بھی ہالی وڈ فلمیں ملنے پر شرمین کو مبارکباد پیش کی تھیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *