Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکستانی ٹیم میں کئی میچ ونرز ہیں، سیریز چیلنجنگ ہوگی، ٹام لیتھم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکستانی ٹیم میں کئی میچ ونرز ہیں، سیریز چیلنجنگ ہوگی، ٹام لیتھم

لاہور: نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم میں کئی میچ ونرز موجود ہیں، سیریز ہمارے لیے سخت چیلنجنگ ہوگی، کیویز کو بہترین پیسرز اور اسپنرز کا سامنا کرنا ہوگا۔

کیوی کپتان نے مزید کہا ہے کہ ہمیں چند سینئر کھلاڑیوں کی خدمات حاصل نہیں مگر نوجوان کرکٹرز کے پاس صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع ہے، انہیں مختلف کنڈیشنز میں کھیلنے کا تجربہ بھی حاصل ہوگا۔

ٹام لیتھم نے کہا کہ اسکواڈ کو تیاری کا زیادہ موقع نہیں مل سکا مگر چند کرکٹرز نے سری لنکا کے خلاف اچھا پرفارم کیا، چند ایک کو پی ایس ایل میں کھیلنے کا تجربہ بھی حاصل ہے۔ ایڈم ملنے، ایش سوڈھی، جم نیشم اور ڈیرل مچل سے اچھی پرفارمنس کی توقعات وابستہ کی جاسکتی ہیں۔
کیوی کپتان نے کہا کہ اپنے پلان کے مطابق کھیلتے ہوئے سیریز میں عمدہ پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے، بھارت کی کنڈیشنز کے پیش نظر پاکستان میں کھیلتے ہوئے کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ کی تیاری کا بھی اچھا موقع ملے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوینٹی میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 14 اپریل کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *