پشاور: خیبر پختونخوا اسمبلی انتخابات کی تاریخ کے لیے دائر درخواست پر پشاور ہائیکورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کر دیا۔
اسپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی کی درخواست پر ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز انور اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔
عدالت میں پیش ہوتے ہوئے مشتاق غنی نے کہا کہ وکلاء ہڑتال کے باعث خود پیش ہو رہا ہوں۔ میں اسپیکر صوبائی اسمبلی ہوں اور الیکشن کا معاملہ ہے، اسبملی کوتحلیل ہوئے 90 دن ہونے والے ہیں۔
اسپیکر صوبائی اسمبلی نے کہا کہ الیکشن کا معاملہ ہے فریقین کو نوٹس جاری کیے جائیں اور جلد کیس سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

Leave a Reply