Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
علی زیدی کی گرفتاری لندن پلان کا حصہ ہے، عمران خان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

علی زیدی کی گرفتاری لندن پلان کا حصہ ہے، عمران خان

لاہور: پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کی گرفتاری پر ردعمل میں عمران خان نے کہا کہ اپنے سینئر قائدین میں سے ایک اور یعنی علی زیدی کی کراچی سے گرفتاری کی شدید مذمت کرتا ہوں، یہ سب اسی لندن پلان کا حصہ ہے جس کے تحت نواز شریف کو تحریک انصاف کو کچلنے کی یقین دہانی کروائی گئی تھی۔

عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کے 3 ہزار سے زائد کارکنان کو گرفتار، اغواء اور وحشت کا نشانہ بنایا جاچکا ہے، پہلے علی امین اور اب علی زیدی کو اٹھا لیا گیا ہے، پولیس کے ذریعے مزید غیرقانونی کارروائیوں سمیت 27 رمضان المبارک کے بعد یا عیدالفطر کے موقع پر زمان پارک پر یلغار کے نئے منصوبے پر عمل درآمد کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی گرفتار

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ انتخابات کی صورت میں ہمیں کمزور کردیں گے، میں دوٹوک الفاظ میں واضح کر دوں کہ یہ ہتھکنڈے ان کے کسی کام نہیں آئیں گے، ان سب حربوں سے محض عوام کا غصّہ ہی بڑھ رہا ہے اور یہ اس ناپاک لندن منصوبے کا خمیازہ انتخابات میں بھگت لیں گے۔

دریں اثنا لاہور زمان پارک میں افطار کے وقت کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ جب میچ ہار کی طرف ہو تو ٹیم کپتان کی طرف دیکھتی ہیں جب وہ گرا ٹیم ہار گئی، جب تک کسی ٹیم کا کپتان کھڑا رہتا ہے تو ٹیم لڑتی رہتی ہیں۔

انہوں ںے نام لیے بغیر مریم نواز پر تنقید کی اور کہا کہ پہلی کہتی تھی لندن تو چھوڑو میری پاکستان میں بھی کوئی پراپرٹی نہیں ہے اور اب دوسال بعد لندن میں اربوں کی پراپرٹی نکل آتی ہے، ایسے عمل سے لوگ عزت نہیں کرتے، اب تو اور چیزیں بھی نکلتی آرہی ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *