Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کراچی: بلدیہ میں آکسیجن سلنڈر دھماکے میں 2 افراد جاں بحق – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کراچی: بلدیہ میں آکسیجن سلنڈر دھماکے میں 2 افراد جاں بحق

کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں آکسیجن سلنڈر دھماکے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

بلدیہ ٹاون 24 مارکیٹ میں آکسیجن سلنڈر خوفناک دھماکے سے پھٹ گیا جس کی آواز دور تک سنائی دی، جس کے باعث علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے اس حوالے سے ایس ایچ او مدینہ کالونی امداد پہنور نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت محمد اسلم اور محمد رفیق کے نام سے کی گئی اور ان کی عمریں 30 سے 35 سال کے درمیان ہیں۔

ایس ایچ او امداد پہنور نے مزید بتایا کہ جاں بحق ہونے والے افراد ٹرک سے آکسیجن سلنڈر اتار کر دکان میں منتقل کر رہے تھے کہ اس دوران آکسیجن سلنڈر پھٹ گیا۔

پولیس کے مطابق واقعے میں آکسیجن سپلائی کرنے والی کمپنی کے 2 ملازمین شدید زخمی ہو کر جاں بحق ہوگئے جو کہ ماڑی پور گریکس کے رہائشی بتائے جاتے ییں تاہم پولیس اس حوالے سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *