Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
قانون سازی کسی عدالت کا نہیں بلکہ پارلیمنٹ کا اختیار ہے، وزیر قانون – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

قانون سازی کسی عدالت کا نہیں بلکہ پارلیمنٹ کا اختیار ہے، وزیر قانون

لاہور: وفاقی وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ نے کہا ہے کہ قانون سازی کسی عدالت کا نہیں بلکہ پارلیمنٹ کا اختیار ہے۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ عدالتی اصلاحات کے بل کا مقصد اجتماعی دانش سے استفادہ کرنا ہے، پارلیمنٹ کسی بھی صورت عوامی فلاح کے لیے قانون سازی کے حق سے دستبردار نہیں ہوگی۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ قانون سازی صرف اور صرف پاکستان کے 22کروڑ عوام کی منتخب پارلیمان کا حق ہے اور یہ حق ہم کسی اور کو نہیں دیں گے، یہ کسی عدالت کا حق نہیں ہے ،پارلیمان اس کو نہیں مانتی۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمان نے جو قانون بنایا اس پر اطمینان اور فخر ہے۔ ریویو آف ججمنٹ اینڈ آرڈرز بل قومی اسمبلی نے پاس کیا اور اب اسے منظوری کے لیے سینیٹ بھیجا جائے گا۔

پنجاب بار کونسل میں ووکیشنل کورٹ کے شرکا میں وزیر قانون نے سرٹیفیکٹ بھی تقسیم کیے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *