Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
آئی ایم ایف کا پاکستان کو دوست ممالک سے مالی امداد کے اعلان کا خیر مقدم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

آئی ایم ایف کا پاکستان کو دوست ممالک سے مالی امداد کے اعلان کا خیر مقدم

اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے اہم دوست ممالک کی طرف سے مالی امداد کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔

آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاس کے موقع پر سائیڈ لائن میٹنگز کا سلسلہ بھی جاری ہے جس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار آن لائن شرکت کررہے ہیں، ان اجلاسوں میں آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام ٹریک پر لانے کیلئے اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کے مشن چیف نیھتن پورٹر کا اہم بیان سامنے آیا ہے جس میں انکا کہنا ہے کہ پاکستانی وفد اور آئی ایم ایف اسٹاف کی حالیہ ملاقاتوں میں مضبوط پالیسیوں کو برقرار رکھنے اور ان پالیسیوں پر عمل درآمد کی کوششوں میں مدد کیلئے خاطر خواہ مالی اعانت کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا ہے۔
آئی ایم ایف مشن چیف نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف پاکستانی حکام کی ان کوششوں کی حمایت کر رہا ہے، مزید یہ کہ آئی ایم ایف جلد از جلد ضروری مالیاتی یقین دہانیاں حاصل کرنے کا منتظر ہے تاکہ نویں اقتصادی جائزے کی کامیاب تکمیل کی راہ ہموار ہو تاہم آئی ایم ایف مشن چیف کی طرف سے پاکستانی حکام کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کی کوئی تاریخ نہیں دی گئی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *