لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار پر شدید تنقید کی ہے۔
لاہور میں منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے سابق چیف جسٹس کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 2018 کے الیکشن میں کئی ماہ باقی تھے، اُس وقت کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے سارے ترقیاتی منصوبوں پر پابندیاں عائد کردیں تھیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ ثاقب نثار کے دور میں ہفتے اور اتوار کے دن کو عدالت لگتی تھی وہ کسی یتیم کی درخواست پر فیصلہ کرنے کے لیے نہیں یا کسی بیوہ کو اُس کا حق دلانے کے لیے نہیں ہوتی تھی بلکہ وہ عدالتیں ن لیگ کی فتح کو روکنے کے لیے لگتی تھیں۔

Leave a Reply