Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
امریکی شہری نے لوگوں کی مدد کے لیے دو لاکھ ڈالر شاہراہ پر پھینک دیئے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

امریکی شہری نے لوگوں کی مدد کے لیے دو لاکھ ڈالر شاہراہ پر پھینک دیئے

اوریگون: امریکہ میں ایک شخص نے لوگوں کی مدد اور خوشنودی کے لیے تیزرفتار شاہراہ پر دو لاکھ ڈالر بکھیر دیئے تاہم پولیس نے اس عمل کو خطرناک قرار دیا ہے۔

اس واقعے کے بعد مصروف ترین شاہراہ پر گاڑیوں کی قطار لگ گئی اور لوگ سڑک پر بکھرے ہوئے ڈالر جمع کرنے میں مصروف ہوگئے۔ اس طرح گاڑیوں لمبی قطاریں لگ گئیں۔

اوریگن اسٹیٹ پولیس کے مطابق کولن ڈیوس مِک کارتھی نے انٹراسٹیٹ 5 پر یوجین کے علاقے کے پاس 192 میل کے نشان پر یہ رقم گاڑی کی کھڑکی سے باہر اڑائے تھے۔

اگرچہ یہ ایک خطرناک عمل تھا لیکن کولِن پر کوئی فردِ جرم عائد نہیں کی گئی ہے۔ اگرچہ اسے شاہراہ کے ٹریفک بہاؤ میں مداخلت اور لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے کا جرم عائد کیا جاسکتا تھا۔ پولیس کے استفسار پر اس نے بتایا کہ یہ خطیر رقم اس کے اپنے اکاؤنٹ کی ہے اور وہ لوگوں کی مدد کرنا چاہتا تھا۔

پولیس نے کولن کو سمجھایا کہ اس طرح تیزرفتار شاہراہ پر رقم پھینکنے سے جان لیوا حادثات ہوسکتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اس نے مزید رقم نہ اڑانے کا ارادہ کیا تھا۔ دوسری جانب پولیس نے عوام سے کہا ہے وہ ہائی وے پر رقم نہ تلاش کریں کیونکہ یہ ایک خطرناک عمل ہے۔

تاہم پولیس نے بھی رقم تلاش کرنے کی کوشش کی لیکن انہیں ایک ڈالر بھی نہ مل سکا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *