Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سپریم کورٹ پارلیمان میں مداخلت کرے گی تو ان کی حدود میں بھی تجاوز ہوگا، پرویز اشرف – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سپریم کورٹ پارلیمان میں مداخلت کرے گی تو ان کی حدود میں بھی تجاوز ہوگا، پرویز اشرف

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ پارلیمان میں مداخلت کرے گی تو ان کی حدود میں بھی تجاوز ہوگا۔

نجی نیوز ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ پارلیمان کی قانون سازی کا حق تسلیم نہیں کرنا تو الیکشن کا مذاق بھی ختم کریں، پارلیمان سپریم کورٹ کے آئین سے تجاوز فیصلے کو ماننے سے انکار کرسکتی ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پارلیمان کو سر نگوں کرنے کے رویے کے خطرناک نتائج ہوں گے، چیف جسٹس اداروں میں ٹکراؤ کے ماحول میں کمی لائیں، عدلیہ کو پارلیمان سے جواب الجواب نہیں دیا جانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بھی ہٹ دھرمی ترک کرے، سیاست دان بیٹھ کہ انتخابات پر بات کریں، انتخابات دو ماہ قبل کا بعد کا مسئلہ نہیں ہے، مسئلہ ہے انتخابات شفاف و پر امن ہوں۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ آرمی چیف نے آئین سے وابستگی اور پارلیمان کی سربلندی پر یقین کا اظہار کیا، خیبر پختونخوا، بلوچستان میں کوئی نیا فوجی آپریشن نہیں ہورہا، دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ فل کورٹ بنانے میں کیا قباحت ہے، اگر تین کی بجائے سترہ ججز سن لیں گے تو بے یقینی ختم ہوجائے گی۔

علاوہ ازیں اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے استعفوں پر نظر ثانی نہیں ہوسکتی، عدالت اگر پی ٹی آئی اراکین کے حق میں فیصلہ دے تو اسمبلی واپس آسکتے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *