Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سعودی ٹی20 لیگ؛ ’’ہمارے ٹاپ کرکٹرز دستیاب نہیں ہوں گے‘‘ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سعودی ٹی20 لیگ؛ ’’ہمارے ٹاپ کرکٹرز دستیاب نہیں ہوں گے‘‘

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے اعلیٰ عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ ’’سعودی عرب کی امیر ترین ٹی20 لیگ کیلئے موجودہ بھارتی ٹیم کے کرکٹرز دستیاب نہیں ہوں گے‘‘۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی حکام نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) منتظمین کے ساتھ لیگ کرانے کے لیے رابطہ کیا تھا جس کیلئے خطیر رقم خرچ کی جائے گی۔

سعودی حکام نے مبینہ طور پر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) ٹیم فرنچائز مینجمنٹ اور مالکان کے بورڈ ممبران سے کہا کہ وہ اپنے ٹورنامنٹ میں ٹیمیں خریدیں، کیونکہ آئی پی ایل فرنچائزرز کی جنوبی افریقہ، عرب امارات اور کئی ڈومیسٹک لیگز میں ٹیمیں موجود ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *