اسلام آباد: بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے نام نہاد سابق گورنر ستیہ پال ملک کے تازہ ترین انکشافات نے ایک بار پھر فروری 2019ء کے پلوامہ حملے پر پاکستان کے موقف کی تصدیق کردی۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت ہمیشہ پاکستان پر الزام تراشی کرتا ہے تاکہ وہ اپنے شرمناک شکار کے بیانیے اور ہندوتوا کے ایجنڈے کو آگے بڑھائے، بھارت یہ کام واضح طور پر ملکی سیاسی فائدے کے لیے کرتا ہے۔

Leave a Reply