Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
نور مقدم کیس؛ ظاہر جعفر نے سزائے موت کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

نور مقدم کیس؛ ظاہر جعفر نے سزائے موت کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

اسلام آباد: نور مقدم قتل کیس کے مرکزی مجرم ظاہر جعفر نے سزائے موت کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی۔

نور مقدم کے قاتل ظاہر جعفر نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اعلیٰ عدلیہ میں دائر اپیل میں کہا ہے کہ ٹرائل کورٹ اور ہائی کورٹ نے شواہد کا درست جائزہ نہیں لیا، غلطیوں سے بھرپور ایف آئی آر پر سزا دینا انصاف کے اصولوں کے منافی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ جن شواہد کو پذیرائی دی گئی وہ قانون شہادت کے مطابق قابل قبول نہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ کا سزائے موت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، سزائے موت کالعدم قرار دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم دیا جائے۔
واضح رہے کہ ظاہر جعفر کو ٹرائل کورٹ نے ایک جرم میں عمرقید اور دیگر جرائم میں سزائے موت سنائی تھی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمر قید کو سزائے موت میں تبدیل کر دیا تھا، ظاہر جعفر کو مجموعی طور پر گیارہ سال سزا اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *