Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اینٹی کرپشن کو عثمان بزدار کیخلاف تمام کیسز کی تفصیلات کل تک فراہم کرنیکی ہدایت – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اینٹی کرپشن کو عثمان بزدار کیخلاف تمام کیسز کی تفصیلات کل تک فراہم کرنیکی ہدایت

لاہور: ہائی کورٹ نے اینٹی کرپشن کو سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف تمام کیسز کی تفصیلات کل تک فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف مقدمات کی تفصیلات حاصل کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل پنجاب حکومت نے کہا کہ اسی نوعیت کا کیس عثمان بزدار پہلے بھی دائر کر چکے ہیں، عثمان بزدار کی درخواست پر کیسز کی تفصیلات دے چکے ہیں اس لیے اب عدالت کا وقت ضائع نہیں ہونا چاہیے۔

وکیل نے موقف دیا کہ اینٹی کرپشن ڈی جی خان میں عثمان بزدار کے خلاف مقدمات درج ہیں اور ڈی جی خان سرکل کے علاوہ عثمان بزدار کے خلاف اینٹی کرپشن میں کوئی مقدمہ نہیں۔

وکیل عثمان بزدار میاں علی اشفاق نے دلائل میں کہا کہ 10 انکوائریز کے علاوہ اینٹی کرپشن نے نئے سرے سے نوٹسز بھیجنا شروع کر دیے ہیں، الیکشن ہونے والے ہیں اینٹی کرپشن کی جانب سے عثمان بزدار کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اگر کوئی نیا کیس ہے تو ہمیں اینٹی کرپشن بتا دے ہم متعلقہ عدالت میں پیش ہو جاتے ہیں، پہلے اینٹی کرپشن نے 10 انکوائریز کی رپورٹ جمع کرائی تھی اب کہہ رہے ہیں 12 انکوائریز ہیں۔

جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیے کہ قتل کیس میں بھی ملزم کو ایف آئی آر دی جاتی ہے تاکہ ملزم اپنا دفاع کر سکے، کرپشن کے کیس میں آپ ملزم کو شکایت کی کاپی کیوں نہیں دے رہے۔

دونوں فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے اینٹی کرپشن کو عثمان بزدار کے خلاف تمام کیسز کی تفصیلات کل تک فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *