Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
مردان کے قریب ریلوے لائن کاٹنے والے 3 ملزمان گرفتار – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

مردان کے قریب ریلوے لائن کاٹنے والے 3 ملزمان گرفتار

پشاور: ریلویز پولیس پشاور ڈویژن نے مردان کے پاس سے ریلوے لائن چوری کرکے لے جاتے ہوئے تین ملزمان گرفتار کر لیے۔

ملزمان نے 2 عدد ریلوے پٹڑیوں کو گیس سلنڈر کٹر کے ذریعے کاٹا جبکہ ریلوے لائن تبدیل کرنے کے لیے ٹریک کے پاس رکھی گئی تھی۔ ڈیڑھ لاکھ مالیت کی دو عدد 84 فٹ ریلوے لائن برآمد کرلی گئیں۔

تینوں ملزمان کو ان مینڈ پھاٹک رشکئی کے پاس سے ریلوے عملے کی اطلاع پر رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ ملزمان آصف نواز، لقمان خان اور فلک نیاز گیس کٹنگ کٹ، سلنڈر اور چوری شدہ پٹڑیوں سمیت گرفتار کیے گئے۔
ملزمان کے خلاف PWI ریلوے کی مدعیت میں تھانہ ریلویز پولیس مردان میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *