Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
تیسرا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیتنے کے لیے 164 رنز کا ہدف – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

تیسرا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیتنے کے لیے 164 رنز کا ہدف

لاہور: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیتنے کے لیے 164 رنز کا ہدف دے دیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے کپتان ٹام لیتھم 64 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ڈیرل مچل 33، وِل ینگ 17، جیمز نیشم 10 اور چیڈ بوز 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
مارک چیپ مین 16 اور رچن روندرا 8 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے 2، 2 جبکہ شاداب خان نے 1 وکٹ حاصل کی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *