Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سندھ میں عید الفطر پر کورونا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر جاری – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سندھ میں عید الفطر پر کورونا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر جاری

کراچی: محکمہ صحت سندھ نے عید الفطر کے موقع پر کورونا سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر جاری کردیں۔

محکمہ صحت سندھ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کووڈ سے محفوظ رہنے کے لیے عالمی ادارہ صحت کی تجاویز پر عمل کریں، سماجی فاصلہ برقرار رکھیں اور پہلے کی طرح ماسک کا استعمال ضرور کریں۔

ایڈوائزری میں شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ صابن سے اچھی طرح ہاتھ دھوئیں اور اگر کسی کو کھانسی، زکام یا سانس لینے میں دشواری محسوس ہو تو وہ کووڈ کا ٹیسٹ کروائے۔
شہریوں سے کہا گیا ہے کہ اگر انہیں کووڈ ویکسین لگے ایک سال گزر چکا ہے تو حکومت سندھ کے مقررہ مراکز جا کر بوسٹر ڈوز ضرور لگوائیں، ضعیف اور کم قوت مدافعت والے افراد بھی جلد از جلد بوسٹر ویکسین لگوائیں

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *