Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
حکومت نے سینیٹ اجلاس کل طلب کرلیا، اہم بل لائے جانے کا امکان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

حکومت نے سینیٹ اجلاس کل طلب کرلیا، اہم بل لائے جانے کا امکان

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے سینیٹ اجلاس کل 18 اپریل کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں اہم بل لائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت کی جانب سے ممکنہ انکار کی وجہ سے ریکوزیشن اجلاس بلائے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں حکومت نے سینیٹ اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کروادی ہے۔

ملک میں جاری دہشت گردی، معاشی صورت حال اور اہم معاملات سینیٹ اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہوں گے، علاوہ ازیں اجلاس میں حکومت کی جانب سے اہم بل بھی لائے جانے کا امکان ہے۔

ریکوزیشن اجلاس میں حکومت قومی اسمبلی سے منظور شدہ بلوں کی منظوری لے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں کیس جاری رہنے تک اجلاس جاری رکھا جائےگا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *